کورین سفیر کی چودھری شجاعت کے گھر آمد، دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تبادلہ خیال

May 27, 2023 | 20:02:PM
کورین سفیر کی چودھری شجاعت کے گھر آمد، دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورین سفیر سو سینگپیو کی  چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانےکیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوریا کے سفیر سو سینگپیو کی صدر پاکستان مسلم لیگ ق و سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد ہوئی۔ کوریا کے ایمبسڈر سو سینگپیو نے چوہدری شجاعت حسین صاحب کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس ہونے کے ناطے کیا قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟ مریم نواز کا ٹوئٹ

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کوریا کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

ملاقات میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ چوہدری شافع حسین اور منتہا اشرف بھی شامل تھے ۔