چیف جسٹس ہونے کے ناطے کیا قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟ مریم نواز کا ٹوئٹ

May 27, 2023 | 19:41:PM
چیف جسٹس ہونے کے ناطے کیا قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟ مریم نواز کا ٹوئٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مریم نواز نے اپنے پیغام میں سوال کیا ہے کہ ’’چیف جسٹس ہونے کے ناطے کیا قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟‘‘

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران نیازی نے ایک منصوبے کے تحت پاکستان کے ہر شعبے میں انتشار پھیلایا: احسن اقبال

انہوں نے سوالات کیئے کہ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟ یا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟

انہوں نےمزید لکھا کہ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔