دہشتگردی کے خدشات کے پیشِ نظر سی ٹی ڈی کی کارروائی، 12 ملزمان گرفتار

May 27, 2023 | 12:04:PM
دہشتگردی کے خدشات کے پیشِ نظر سی ٹی ڈی کی کارروائی، 12 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں سے 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ  کارروائی  سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اور گوجرنوالہ میں کی گئی، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش ٍاور ٹی ٹی پی سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی شناحت میر احمد، حبیب الرحمان، ہارون، ضیاء، عمران، مدثر، عدیل اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جناح ہاؤس حملہ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ، ڈیٹونیٹرز، ہینڈگرنیڈز، اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، رواں ہفتے 249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتارکیے گئے۔