جناح ہاؤس حملہ: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

May 27, 2023 | 11:52:AM
جناح ہاؤس حملہ: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی تشکیل دے دی گئی جس نے کام کا آغاز بھی کردیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کو جے آئی ٹی کا کنونیر مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ پولیس کے چار دیگر افسران کو بھی جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے، جے آئی ٹی نے آج سے ہی اپنا کام شروع کردیا ہے۔

یاد رہے 9 مئی کے دن جناح ہاؤس لاہور پر شرپسندوں نے حملہ کرکے اسے نذر آتش کر دیا تھا، جس کے بعد حملہ کرنے والوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی

دو روز قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ کیس میں ملوث 16 شرپسندوں کو ملٹری ایکٹ کے تحت کمانڈنگ آفیسر کی تحویل میں دے دیا تھا۔

کمانڈنگ آفیسر نے ملٹری ایکٹ کے تحت 16 شرپسندوں کی تحویل کی درخواست کی تھی، جس کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کمانڈنگ آفیسر کی درخواست پر فوری جواب دیتے ہوئے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندوں کو تحویل میں دیا۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کیا گیا تھا۔