بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

May 27, 2023 | 10:09:AM
بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آندھی ، تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں ہوائیں داخل ہوں گی جو 31 مئی تک بارشوں کا سبب بنیں گی،محکمہ موسمیات نے ملک میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا  ہے کہ 30 مئی کے  دوران  سندھ کے شہر کراچی، سکھر، دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور خیرپور میں بھی بادل برسیں گے۔

 پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ  بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت نےاستعفیٰ دیدیا