پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بھی پارٹی اور سیاست چھوڑ دی

May 27, 2023 | 09:45:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا،پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  علی زیدی اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے  ہیں، کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں،ہمیں پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کیلئے سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوبارہ کرتا ہوں،  افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

 علی زیدی  نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا،کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا جو مشکل فیصلہ تھا آسان فیصلہ نہیں تھا، فیصلہ کیا ہےکہ سیاست چھوڑ دوں گا، جب سیاست چھوڑ دوں گا تو پی ٹی آئی میں بھی جو عہدہ ہے سب سے استعفیٰ دیتا ہوں,9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ غلط تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی آخرکار بڑی وکٹ گر گئی