اداکارہ و ماڈل جیاعلی رشتہ ازدواج سے منسلک ، اداکارہ نے پی ٹی آئی کے کس رہنما سے شادی کی، تصاویر سامنے آگئیں

May 27, 2021 | 21:20:PM
اداکارہ و ماڈل جیاعلی رشتہ ازدواج سے منسلک ، اداکارہ نے پی ٹی آئی کے کس رہنما سے شادی کی، تصاویر سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل جیا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ جیا علی نے ہانگ کانگ میں پاکستانی بزنس مین اور تحریک انصاف کے رہنما عمران ادریس سے شادی کی، دونوں کی نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں ہوئی ۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیا علی مشہورڈراموں” بند کھڑکیوں کے پیچھے“، ”ہم تیرے گنہگار“، ”پکار اور میرآبرو“ میں اپنے کردار کی وجہ سے جانی جاتی ہیں جبکہ عمران ادریس ہانگ کانگ میں عمران سپورٹس انٹرنیشنل میں منیجنگ ڈائریکٹر ہیں ،اس کے علاوہ وہ یونائیٹڈکرکٹ کلب ہانگ کانگ کے بانی بھی ہیں ۔

عمران ادریس کرکٹ اور فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں ،وہ 1998 سے پی ٹی آئی ہانگ کانگ کے ممبر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد نے اپنے ہی بیٹے کی فلم ’رادھے ‘کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا