سلمان خان کے والد نے اپنے ہی بیٹے کی فلم ’رادھے ‘کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا 

May 27, 2021 | 20:25:PM
سلمان خان کے والد نے اپنے ہی بیٹے کی فلم ’رادھے ‘کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے ‘مداحوں کے دل نہ جیت سکی اور تنقید کا نشانہ بنی اب سلمان خان کے والد نے ہی اس فلم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
 ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلمیں ’دبنگ 3‘ اور’بجرنگی بھائی جان‘ بالکل منفرد تھیں اس کے مقابلے میں فلم رادھے اچھی فلم نہیں۔سلیم خان نے کہا کہ فلموں کی کہانی سے متعلق سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے لکھنے والے اب پڑھتے نہیں، فلم انڈسٹری کیلئے اچھے لکھاری نہیں رہے۔سلیم خان نے فلم ’زنجیر‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فلم نے ہندی سینما کی تقدیرپلٹ دی تھی۔ اس فلم کی مدد سے فلم انڈسٹری مستحکم ہوگئی تھی لیکن اب ایسا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ارطغرل کے بے مثال کردار بامسی بے کا انتقال۔۔مداحوں کا اظہار افسو س