اگر ہم نہیں تو کون کرے گا۔۔عا مر خان کی بیٹی کا چونکا دینے والا اقدام

May 27, 2021 | 21:19:PM
اگر ہم نہیں تو کون کرے گا۔۔عا مر خان کی بیٹی کا چونکا دینے والا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عامر خان کی بیٹی ایرا خان سو شل میڈیا صا رفین کے لئے اکثر کچھ نہ کچھ نیا کرتی رہتی ہیں۔اب وہ ذہنی مسائل کے شکار افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے ذہنی مسائل سے دوچار افراد کی مدد کے لیے ایک فاو¿نڈیشن کا آغاز کیا ہے۔ ایرا خان اپنے والد کے برعکس سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی فاونڈیشن سے متعلق بھی انہوں نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر ہی بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:انوشے عباسی کا نیا فوٹوشوٹ۔۔ سوشل میڈیا صارفین کی لباس پر شدید تنقید
ایرا خان نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنا ٹیٹو بھی دکھایا جو انہوں نے اپنی 21 ویں سالگرہ پر بنوایا تھا۔ اس ٹیٹو میں انہوں نے ہاتھ پر لکھوایا ہے ”اگر ہم نہیں تو کون کرے گا؟“
واضح رہے کہ ایرا خان ماضی میں ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ذہنی پریشانی کا تذکرہ بھی کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا