انوشے عباسی کا نیا فوٹوشوٹ۔۔ سوشل میڈیا صارفین کی لباس پر شدید تنقید

May 27, 2021 | 19:28:PM
انوشے عباسی کا نیا فوٹوشوٹ۔۔ سوشل میڈیا صارفین کی لباس پر شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ انوشے عباسی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انوشے عباسی کی مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور لوگوں کو انوشے کا لباس بالکل پسند نہیں آیا۔
انوشے عباسی ایک ڈرامہ میں مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی باپردہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں اور آج کل یہی ڈرامہ ان کی وجہ شہرت بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا

لہذا لوگوں کے ذہنوں میں مذہبی گھرانے کی بہو سکینہ کا خیا ل ہے اور لوگ انوشے کے فوٹوشوٹ کا موازنہ ان کے ڈرامے کے کردار سے کرتے ہوئے ان پر تنقید کررہے ہیں کہ ایک طرف تو انوشے ڈرامے میں پیر قدرت اللہ شاہ کی بہور کا کردار ادا کررہی ہیں اور دوسری طرف مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کروارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کاپاکستان مخالف ڈائیلاگ ختم نہ کرنے پر فلم چھوڑنے کا اعلان