آج سو رج پا کستانی وقت کے مطابق کتنے بجے خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔۔جا نیے

May 27, 2021 | 00:02:AM
آج سو رج پا کستانی وقت کے مطابق کتنے بجے خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔۔جا نیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق آج (27 مئی) بروز جمعرات پاکستانی وقت کے مطابق دو پہر 2 بج کر 18 منٹ پر  سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نظر آئے گا جسے دیکھ کر دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ خانہ کعبہ کے اوپر سورج نظر آنے کا واقعہ اس لیے پیش آتا ہے کیونکہ خانہ کعبہ خط استوا اور مدار السرطان کے درمیان واقع ہے۔انہوں نے کہا کہ گردش کے دوران مئی کے مہینے میں سورج خط استوا سے مدار السرطان کی طرف منتقل ہوتا ہے اور گردش کرتے ہوئے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آ جاتا ہے۔ماجد ابو زہرہ نے بتایا کہ سورج جس وقت خانہ کعبہ کے اوپر نظر آتا ہے اس وقت وہ انتہائی بلندی پر تقریباً 90 ڈگری پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے کہ جس وقت خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے۔
فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ نے کہا کہ سورج خانہ کعبہ کے اوپر آنے کے دوران عرب ممالک قطب شمالی کے پڑوسی علاقوں افریقہ، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے لوگ قبلے کی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا