محسن نقوی کی کہروڑ پکا آمد، عبدالرحمان کانجو سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت

Mar 27, 2026 | 22:58:PM
 محسن نقوی کی کہروڑ پکا آمد، عبدالرحمان کانجو سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی  نے کہروڑ پکا جا کر  وزیرمملکت عبدالرحمان کانجو سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

سید محسن رضا نقوی نے عبدالرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سید محسن رضا نقوی  نے کہا،   ماں کی جدائی کا غم ناقابلِ بیان، الفاظ اس دکھ کا مداوا نہیں کر سکتے۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

 وزیر مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو کی والدہ 22 فروری کے روز انتقال کرگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کیلئے بحری جہاز ایران کو 20 لاکھ ڈالر تک ادائیگی کررہے ہیں: فنانشل ٹائمز