علی ظفر اور میشا شفیع کیس؛اداکارہ صباپرویزنے لب کشائی کردی

Mar 27, 2026 | 14:49:PM
علی ظفر اور میشا شفیع کیس؛اداکارہ صباپرویزنے لب کشائی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور میشا شفیع کی والدہ صبا حمید نے گلوکار علی ظفر اور اپنی بیٹی کے کیس پرلب کشائی کردی۔ 
علی ظفر اور میشا شفیع اپریل 2018 میں اس وقت بڑے تنازع کا شکار ہوئے تھے جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھاجسےعلی ظفر اور ان کے اہلِ خانہ نے سختی سے ردکرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھاکہ یہ الزامات گلوکار کو بدنام کرنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔
گزشتہ 8 سال سے ہراسانی کے اس کیس کے باعث دونوں کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے,میشا شفیع کی والدہ صبا حمید اپنی بیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں کیونکہ میشا اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین بھی اس کیس پر تبصرے کر رہے ہیں،بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جسے اب ان کی والدہ صبا حمید قانونی طور پر فالو کر رہی ہیں۔
عدالت سے باہر نکلتے ہوئے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ صبا حمید کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں چل رہا ہے میں اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتی اور آپ سب جانتے ہیں گزشتہ 8 سالوں سے کیا ہورہا ہے لیکن ہم بھی پیچھے نہیں ہٹے اور اس کو فالو کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دوبارہ شادی کے بعدزندگی میں کیا بدلنا چاہوں گا؟آغا علی کا دلچسپ جواب وائرل
واضح رہے کہ علی ظفر اورمیشاشفیع نے علی ظفرکےگانے ’’چل دل میرے‘‘ میں ایک ساتھ کام بھی کیا تھا۔