دوبارہ شادی کے بعدزندگی میں کیا بدلنا چاہوں گا؟آغا علی کا دلچسپ جواب وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارآغاعلی دوبارہ شادی کے بعداپنی زندگی میں کیابدلناچاہتے ہیں؟اس حوالے سے ان کادلچسپ جواب وائرل ہوگیا۔
معروف اداکار آغا علی کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو انہوں نے معروف مارننگ شو میں گفتگو کے دوران دیا،شوکے دوران اداکار سے میزبان نے سوال کیا کہ اگر وہ دوبارہ شادی کریں تو اپنی زندگی میں کیا تبدیلی لانا چاہیں گے؟
آغا علی نے اس کاکھل کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر زیادہ سفر نہیں کرتے، لیکن ان کے خیال میں شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ وقت گزارنے اور گھومنے پھرنے کے زیادہ مواقع لینے چاہئیں۔
آغاعلی نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں شادی کے بعد زندگی میں خوشگوار یادیں بنانا ضروری ہوتا ہے اور اس کے لیے سفر ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے، اگر کبھی دوبارہ شادی ہوئی تو وہ اس پہلو پر خاص توجہ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتادیا
آغا علی کے اس جواب پرصارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔