ندا یاسر نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتادیا۔
ندایاسر نے ایک لائیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے پروگرام میں شریک دیگر اداکاراؤں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔
ندا یاسر نے کہا کہ میں اس معاملے میں آپ سب سے سینئر ہوں کیونکہ ہماری شادی کو 24 سال ہو چکے ہیں، لیکن ایک بات ضرور کہوں گی کہ چھوٹی موٹی لڑائیاں دراصل خوشگوار ازدواجی زندگی کی وجہ ہیں۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ لڑنا اور پھر صلح کر لینا ایک صحت مند عمل سمجھا جاتا ہے کیونکہ جب آپ ایک دوسرے کو مناتے ہیں یا دوبارہ جیتتے ہیں تو یہ آپ کے رشتے کو نئی تازگی دے دیتا ہے۔
ندایاسر نے کہا کہ شریکِ حیات کو دوبارہ منانا اور راضی کرنا ازدواجی زندگی میں نیا پن واپس لے آتا ہے، اس لیے اس انداز میں اپنے رشتے کو زندہ رکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:سبینہ فاروق کی ذاتی تنازعات میں خواتین کو نشانہ بنانے پر شدید تنقید
واضح رہے کہ ندا یاسر اور ان کے شوہر اداکارو ہدایت کار یاسر نواز کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے، ان کے 3 بچے ہیں۔