آدھا لاہور بند۔۔مکمل لاک ڈائون فو ری طور پر لاگو کر دیا گیا، علاقوں کی فہرست جاری

Mar 27, 2021 | 23:12:PM
آدھا لاہور بند۔۔مکمل لاک ڈائون فو ری طور پر لاگو کر دیا گیا، علاقوں کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے 27 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا، شہر میں سمارٹ لاک ڈائون 9 اپریل تک لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آچکی ہے جس کی بنا پر لاہور کے 27 علاقوں میں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا،ان علاقوں میں ایف ٹو , جی اور این بلاک جوہر ٹاون شامل پی آئی اے سوسائٹی, آرکیٹیکٹ سوسائیٹی, این ایف سی سوسائیٹی, بی بلاک پریس کلب سوسائٹی، ڈبل ایف, ڈبل سی ڈی ایچ اے فیز 4, جی بلاک فیز 5 شامل چودہری پارک رشید روڈ , سعدی پارک مزنگ, سی اور بی بلاک ماڈل ٹاون, بی بلاک گلبرگ3, ڈی بلاک اسٹیٹ لائف انشورنس سوسائیٹی, اے بلاک بنکرز سوسائٹی , ایل بلاک ویلینشیاٹا ون, مسلم پارک شاہدہ, رضا بلاک, کامران بلاک, کریم بلاک, نرگس بلاک, گلشن بلاک, کالج بلاک علامہ اقبال ٹاون جی بلاک گلشن روای کے علاقے شامل ہیں.

علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
 سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا تھا کہ ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اب سرکا ری کتوں اور گھوڑوں کو بھی پنشن ملے گی