سجل علی نے ایسا کیا شیئر کردیا کہ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بن گئیں

Mar 27, 2021 | 18:05:PM
سجل علی نے ایسا کیا شیئر کردیا کہ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈرامہ کی مقبول اداکارہ سجل علی نے شوہر احد رضا میر کے ساتھ سنگیت کی محفل میں شرکت کی اور اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کیں جوکہ ان کے مداحوں کو بہت پسند آئیں اور کچھ ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطا بق مداحوں نے ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر دلچسپ عنوانات کے ساتھ شئیر کیا جس کے بعد ہیش ٹیگ سجل علی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔


سو شل میڈیا صارف سمیرا احمد نے سجل علی اور احد رضا میر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دیا۔اس طرح بہت سے اور صارفین نے سجل کو بھارتی اداکاراﺅں کی ہم پلہ اداکارہ قرا ر دیا اور ان کی ازدواجی زندگی کی کا میابی کی دعا کی۔