بھارت میں ڈونلڈٹرمپ کے نام سے سڑک منسوب،نئی بحث چھڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں امریکی قونصل خانے سے متصل سڑک کا نام تبدیل کرکے ’’ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو‘‘ رکھ دیا گیا جس سے بھارتی سیاست میں نئی بحث چھڑگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ حکومت نے نام تبدیل کرنے کی تقریب امریکا کی آزادی کے 250 سال کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کی،اس موقع پر بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور اور تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا نے نئی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی، تقریب میں ریاستی حکام، امریکی سفارت کاروں اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔
یہ سڑک حیدرآباد کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع ہے جہاں امریکی قونصل خانہ موجود ہے اور قریب ہی متعدد امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں مائیکروسافٹ، گوگل اور ایمازون کے دفاتر بھی قائم ہیں۔
تلنگانہ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ نام صرف ایک شخصیت کے اعزاز میں نہیں بلکہ بھارت اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی، تکنیکی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چلاس میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب نے تباہی مچادی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ خود کو اس اعزاز پر فخر محسوس کرتے ہیں،بھارت میں کسی امریکی صدر کے نام سے سڑک منسوب کرنا دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔