عوام پر ایک اور پٹرول بم! حکومت نے لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا

Jun 27, 2026 | 09:03:AM
عوام پر ایک اور پٹرول بم! حکومت نے لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پٹرول پر بھی 39 پیسے فی لیٹر لیوی بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول پر لیوی 66 روپے 25 پیسے سے بڑھا کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل پر عائد پٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جو بدستور 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران پھر لرز اٹھا!

ذرائع کے مطابق لیوی میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، تاہم اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔