ما ہرہ خا ن کے شو بز میں 10 سا ل ہو نے پر با لی وڈ سٹا رمونی را ئے کی مبا رکباد

Jun 27, 2021 | 23:10:PM
ما ہرہ خا ن کے شو بز میں 10 سا ل ہو نے پر با لی وڈ سٹا رمونی را ئے کی مبا رکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان سمیت  با لی وڈ میں بھی  اداکاری کے جوہر دِکھانے والی  اداکارہ ماہرہ خان کو اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھے 10 سال مکمل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی پوسٹ پر جہاں اُن مداحوں اور پاکستانی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں پڑوسی ملک بھارت کی  اداکارہ مونی رائے بھی  پیچھے نہ رہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

مونی رائے نے ماہرہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں اداکاری کی دُنیا میں 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔مونی رائے نے کمنٹس میں  ان  کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔ماہرہ خان نے پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کیا لیکن شہرت ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کی ، جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔ما ہرہ نے  2015 میں فلم ’بن روئے‘ کی جبکہ 2016 میں فلم ’ہو من جہاں‘میں جلوہ گر ہوئیں۔

اس کے بعد 2017 میں ان کی بالی ووڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت کی بلندیو ں کو چھو لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہائے! میں مرجاواں۔۔شبا نہ اعظمی کا سو شل میڈیاپر سجل علی کیلئے پیغام