ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے۔۔ مریم اورنگزیب

Jun 27, 2021 | 20:24:PM
ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے۔۔ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والوں کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب گردی کر کے ٹیکس ریوینیو میں اضافہ نہیں ہوتا، 2001 سے اطلاق کرنا عمران صاحب کی بدنیتی کا اظہار ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈاا ختیار کیاگیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوامی عہدیداروں کے اثاثہ جات تو پہلے ہی ظاہر ہوتے ہیں، ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور تفصیلات موجود ہیں تاہم ایف بی آر سے یہ اختیار نیب کو دینے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے۔

 انہوںنے کہا کہ انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کرکے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے ہر فرد کے اثاثے ظاہر کئے جائیں، 3 سال میں نیب نیازی گٹھ جوڑکی غنڈہ گردی نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر افسران کا ٹیکس دہندگان کو گرفتارکرنے کا اختیار مکمل ختم کیاجائے، یہ فسطائی اقدامات عمران صاحب کے فسطائی اور بیمار ذہن کی عکاسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں 2 جولائی سے 15 اگست تک چھٹیاں دینے کی تجویز