حسن علی یونس خان سے معافی مانگنے پر رضا مند تھے ۔۔جھگڑا سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا

Jun 27, 2021 | 19:04:PM
 حسن علی یونس خان سے معافی مانگنے پر رضا مند تھے ۔۔جھگڑا سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بیٹنگ کوچ یونس خان نے چند دن پہلے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جس کے بعد یہ با ت سامنے آئی کہ دورہ جنوبی افریقہ میں یونس خان کا مبینہ طور پر حسن علی سے جھگڑا ہوا ۔
تفصیلا ت کے مطًابق انہوں نے دورہ انگلینڈ کے دوران بائیو ببل میں چند دن تاخیر سے شمولیت کا اصرار کیا تھا جس پر معاملہ بگڑ گیا۔اس معاملے پر ایک سپورٹس صحافی نے دعویٰ کیا کہ یونس خان نے حسن علی کو آئس باتھ لینے پر اصرار کیا جس پر معاملہ بگڑا ،اس کے بعد کوچنگ سٹاف اور دیگر کھلاڑیوں نے مداخلت کر کے دونوں کو ایک دوسرے سے دور کیا۔

صحافی نے مزید بتا یا ہے کہ واقعے کے بعد حسن علی یونس خان سے معافی مانگنے پر رضا مند ہو گئے تھے تاہم یونس خان نے خود کو کمرے میں بند کرلیا اور حسن علی کی معافی ماننے سے انکار کردیا تھا۔اس حوالے سے ابھی تک یونس خان اور حسن علی کی جانب سے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حرا مانی نے صنم سعید کی تعریفو ں کے پل با ندھ دیئے