مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود کے آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا

Jul 27, 2026 | 10:49:AM
 مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود کے آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہو گا، اجلاس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے مانیٹری پالیسی اعلامیہ جاری کریں گے،اسٹیٹ بینک نے 27 اپریل سے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی ہوئی ہے۔

اجلاس میں ملک میں افراط زر کی موجودہ صورتحال، معاشی اشاریوں اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،حادثات میں 12افراد ہلاک،23زخمی