اسلام آباد: گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیشرفت 

Jul 27, 2025 | 17:56:PM
اسلام آباد: گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیشرفت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ترنول کے علاقے میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے موقع پر موجود غیرملکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،ترجمان کے مطابق گدھے کے گوشت کی ترسیل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گدھے کے گوشت کی سپلائی میں ملوث مقامی افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا