دعا زہرا کے حق میں بیان پر تنقید، حرامانی کا ردعمل آگیا

Jul 27, 2022 | 14:26:PM
دعا زہرا ،حق میں بیان ،تنقید، حرامانی ،ردعمل
کیپشن: حرامانی نے تنقید پر جوابی ردعمل دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئرکی تھی ۔ جس میں انہوں نے دعازہرا اور ظہیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی یہ دعا ضرور سنے گا۔

حرا کا یہ بیان جنگل میں آگ کی طرح پھیلا اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ افشاں آفتاب نامی ایک صارف نے لکھا کہ حرا کی گلوکاری سے زیادہ کچھ برا نہیں ہے لیکن ان کا بیان اس سے زیادہ برا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پرویزالہٰی کی عمران خان سے ملاقات، بڑا پیغام دیدیا

ایک سارف نے لکھا حرامانی کی خوبصورتی بغیر دماغ کے ایک خوبصورت مثال ہے۔ 

صارفین کی شدید تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے حرامانی نے ایک اور سٹوری شیئرکی۔ جس میں لکھا تھا کہ وہ سیاسی طور پر درست ہیں لیکن جذباتی طور پر درست ہیں۔ اسی وجہ سے وہ حرامانی ہیں۔