پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پرریحام خان کارد عمل سامنے آ گیا

Jul 27, 2022 | 12:04:PM
پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پرریحام خان کارد عمل سامنے آ گیا
کیپشن: ریحام خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے  وزیراعلیٰ  پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہرا معیار جب تک ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق  ریحام خان کاٹوئٹر پر جاری  اپنےبیان میں کہنا تھا کہ  ایک پارٹی کے سربراہ کے خط پر 25 ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی لیکن دوسری پارٹی کے سربراہ کے خط پر اعتراض ہے۔

  ریحام خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔

یہ بھی پڑھیںایک اور اہم شخصیت کا استعفیٰ آ گیا