پنجاب اسمبلی میں چیئر مین پی ایچ ای سی کی عمر کی حد 69 سال تک کرنے کی ترمیم منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2025 منظور کر لی گئی۔
ترمیمی بل میں چیئر مین پی ایچ ای سی کی عمر کی حد 69 سال تک کرنے کی ترمیم منظور کی گئی ہے۔ یہ ترمیمی بل حکومتی رکن امجد علی جاوید نےپیش کیا ۔
امجد علی جاوید نے بتایا کہ چیئرمین پی ایچ ای سی کی عمر کے حوالے سے قدغن نہیں ہے ۔ کوئی سو سال تک چیئرمین رہنا چاہے تو رہ سکتا ہے۔ اس وقت چیئرمین پی ایچ ای سی کی عمر پچھتر سال ہے۔ قدرت کا ایک نظام ہے وقت کے ساتھ ساتھ انسان کے اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ عمر کی قدغن لگائی جانی چاہیے کہ چیئرمین نے سارے سسٹم کو دیکھ کر فیصلے لینے ہوتے ہیں۔
امجد علی جاوید نے کہا، کچھ لوگ اپنے آپ کو ناگزیر سمجھتے ہیں جبکہ قبرستاں ناگزیر لوگوں سے بھرے پڑے ہیں؛ سسٹم چلتا رہتا ہے ۔ بڑے بڑے ٹیلنٹڈ جوان پڑے ہیں، ان کو موقع ملنا چاہیے۔امجد علی جاوید نے کہا، پی ایچ ای سی کا چیئرمین 69 سال سے اوپر کا نہیں ہونی چاہیے ۔