کاغان میں برفباری کا20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،شوگراں میں 4 فٹ اور کاغان میں 3 فٹ برف جم گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید نعمان شاہ)مانسہرہ اور سیاحتی مقامات شوگراں، کاغان اور ناران میں شدید برفباری کا سلسلہ رات سے بدستور جاری ہے۔
شدید برفباری کی وجہ سے وادی کاغان، وادی سرن اور کونش ویلی میں حالات انتہائی متاثر کن ہیں، وادی کاغان میں برفباری نے گزشتہ 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ شوگراں میں برف کی موٹائی 4 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ کاغان بازار میں 3 فٹ سے زائد برف جمع ہو چکی ہے۔
شدید برفباری کے باعث وادی کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی گئی ہے، پولیس نے شہریوں کو برفباری والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کے ڈی اے اور این ایچ اے کی مشینری شوگراں اور کاغان کی رابطہ سڑکوں سے برف صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
برفباری کے باعث کاغان بازار میں ایک ہوٹل کی چھت منہدم ہو گئی تاہم ہوٹل خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا، جیل حکام کا انکشاف