حج اور عمرہ زائرین کیلئے بہترین سہولت متعارف

Jan 27, 2024 | 12:35:PM
حج اور عمرہ زائرین کیلئے بہترین سہولت متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں حج اور عمرہ چیریٹی ایسوسی ایشن نے مناسک کی ادائیگی کے دوران گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ایک نئے اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور آسانی کے لیے پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنربنایا گیا ہے،یہ پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر اس سال (2024) میں زائرین کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سب سے نمایاں مصنوعات میں سے ایک ہے۔

ایسوسی ایشن کے سی ای او انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال عمرہ زائرین کی خدمات کے لیے معیاری اقدامات اور بہتری فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔

انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ اس کی مصنوعات زیادہ فائدے مند ہوں اور ان کا زائرین پر واضح اثر ہو،اس حوالے سے ترکی الحتیرشی نے بتایا کہ پورٹیبل ایئر کنڈیشنر میں تیز کولنگ ٹیکنالوجی اور 360 ڈگری ایئر فلو کوریج موجود ہے اور یہ صرف 4 گھنٹے چارج کرنے کے بعد 12 گھنٹے تک کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق امریکی صدر نئی  مشکل میں پھنس گئے

ان کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنر میں ایک اسمارٹ ٹمپریچر کنٹرول یونٹ بھی شامل ہے جس میں مختلف موسموں کے لیے پنکھے کے موڈ اور ہیٹنگ موڈ شامل ہیں، یہ جاگنگ سے لے کر پیدل سفر تک مختلف سرگرمیوں کے دوران گردن پر مضبوطی سے قائم رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنرکو زائرین مکہ اور مدینہ سمیت دیگر مذہبی اور مقدس جگہوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔