ایٹمی جنگ کا خطرہ ؟ڈبلیو ایچ او نے تابکاری شعاعوں سے بچنے کیلئے ادویات کی لسٹ جاری کر دی

Jan 27, 2023 | 23:55:PM
ایٹمی جنگ کا خطرہ ؟ڈبلیو ایچ او نے تابکاری شعاعوں سے بچنے کیلئے ادویات کی لسٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) عالمی ادارہ صحت نے   اقوام عالم کو جوہری ایمرجنسی  کی صورت میں قابل استعمال ادویات محفوط کرنے کا  اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ریڈیولوجیکل یا نیوکلیئر ایمرجنسیزکے لیے ذخیرہ کرنے کے لیے اپنی ادویات کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ 

 غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’ڈیلی میل ‘‘کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے آج ایک نئی رپورٹ میں جوہری تباہی سے کیسے بچنا ہے اس بارے میں  ہدایات جاری کی ہیں ،  اور یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا جب روس اور یوکرین جنگ جاری ہے اور یوکرین کی مدد کیلئے یورپین یونین اور  امریکا نے  بھارتی ہتھیار فراہم  کرنے کا اعلان کیا ہے ، واضح رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روس کی مخالفت پر روسی صدر نے جوہری جنگ کا انتباہ جاری کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ’’ماریہ نیرا ‘‘نے خبردار کیا کہ آج بہت سی حکومتیں جوہری یا تابکاری کی تباہی کے لیے تیار نہیں ہیں،  ان کا کہنا تھا کہ تابکاری کی ہنگامی حالتوں میں حکومتوں کو ضرورت مندوں کے لیے فوری علاج مہیا کرنے کی ضرورت  ہو گی جس کیلئے ضروری ہے کہ حکومتیں آبادی کی صحت کے تحفظ کے لیے تیار ہوں اور ہنگامی حالات کا فوری طور پر جواب دیں،  اس میں جان بچانے والی ادویات کا تیار سامان بھی شامل ہے جو خطرات کو کم کرے گا اور تابکاری سے ہونے والے زخموں کا علاج کرے گا۔'

ڈبلیو ایچ او نے خاکہ پیش کیا ہے کہ تابکاری کیلئے بچنے کیلئے قومی ذخیرے میں پی پی ای، ٹراما کٹس، سیال، اینٹی بائیوٹکس اور درد کش ادویات شامل ہوتی ہیں، بہر حال بہت سے ممالک میں اب بھی تابکاری کی ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری کے ضروری عناصر کی کمی ہے۔