فارن ایجنٹ جھوٹا مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے ، مریم اورنگزیب

Jan 27, 2023 | 21:29:PM
فارن ایجنٹ جھوٹا مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے ، مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فارن ایجنٹ جھوٹا مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے ،90 روز میں کرپشن ختم کرنے، ایک لاکھ نوکری، پچاس لاکھ گھر دینے کی بڑھکیں کیا ہوئیں؟ ،معیشت کو آگ لگائی، مہنگائی کی تباہی پھیلائی اور آج معیشت کی بات کرتے ہوئے کچھ تو شرم آنی چاہیے ۔
 اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ خوف آپ کو اپنے جرائم سے آ رہا ہے،خوف اس وقت آنا چاہئے تھا جب قومی خزانے پر آپ ڈاکے ڈال رہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ خوف اس وقت آنا چاہئے تھا جب توشہ خانہ اور سرکاری عہدوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی تھی ،خوف اس وقت آنا چاہئے تھا جب بشریٰ اور فرح پنجاب اور ملک کا ہر عہدہ رشوت لے کر بیچ رہی تھیں 
۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو شوکت خانم ہسپتال کے 30 لاکھ ڈالر نجی کاروبار میں لگاتے خوف نہ آیا ،یہ بتائیں 2018 میں ڈالر کتنے کا تھا؟ آٹا چینی کی قیمت کیا تھی؟ پٹرول اور فی یونٹ بجلی کی قیمت کیا تھی؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ فارن ایجنٹ خود گھر میں چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے کہ گھروں سے نکلیں ،فارن ایجنٹ کو پتہ ہے کہ گھر سے نکلا تو جھوٹ بولنے کی ”آزادی“ختم ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ فارن ایجنٹ کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے ،معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو گھر سے نکال کر جیل بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بارش کی پیشگوئی