محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Jan 27, 2023 | 18:50:PM
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے  کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ  مری ،گلیات اور گردو نواح میں رات کے دوران ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔  چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ،کرم اور وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

لاہور میں آج موسم سرد ، خشک اورمطلع ابر الودرہا،لاہور کاکم سے کم درجہ حرارت5 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری ریکارڈکیا گیا ہے،ماہرین کی طرف سے لاہور والوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کئی گئی ہے،محکمہ موسمیات نے اتوارکے روز بارش کا امکان ظاہر کیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت5 زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری ریکارڈکیاگیا۔
ادھر آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 218 ریکارڈکی گئی،جوہر ٹاؤن کے بلاک268 ، شاہدرہ میں آلودگی کی شرح 264ریکارڈکی گئی،فیز 8 ڈی ایچ اے249 ، کوٹ لکھپت 246،اقبال ٹاو¿ن میں آلودگی کی شرح 238یکارڈکی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب کا اچانک میو ہسپتال کا دورہ ، تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کی عیادت کی