1980 کے بعد پہلی مرتبہ برطانوی جنگی جہاز خلیج عرب سے واپس روانہ

Feb 27, 2026 | 23:17:PM
1980 کے بعد پہلی مرتبہ برطانوی جنگی جہاز خلیج عرب سے واپس روانہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)1980 کے بعد پہلی مرتبہ برطانوی جنگی جہاز خلیج عرب سے واپس روانہ ہوگیا ہے، اب یہ جنگی بحری جہاز مستقل طور پر خلیج عرب میں موجود نہیں ہو گا۔

آخری برطانوی جہاز مائن سوئیپر بھی مارچ میں بحرین سے روانہ ہوگا، برطانوی جنگی جہاز فریگیٹ گزشتہ سال کے آخر میں واپس بلایا جا چکا ہے۔

دفاعی بجٹ میں کمی کے باعث برطانوی بحریہ کو جنگی جہازوں کی کمی کا سامنا ہے۔ ممکنہ جنگ کی صورت میں بڑا جنگی جہاز بھیجا جا سکتا ہے، تاہم فوری منصوبہ موجود نہیں ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق بغیر عملے والی کشتیوں اور ڈرون ٹیکنالوجی سے سمندری نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بحرین میں برطانوی فوجی ہیڈ کوارٹرز بدستور فعال رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول ڈیزل کل رات کتنا مہنگا ہوگا؟ اہم اطلاع سامنے آگئی