آپریشن غضب للحق ؛ مہمند میں افغان پوسٹ تباہ ، اہداف حاصل ہونے تک آپریشن رہےگا

Feb 27, 2026 | 21:42:PM
آپریشن غضب للحق ؛ مہمند میں افغان پوسٹ تباہ ، اہداف حاصل ہونے تک آپریشن رہےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آپریشن غضب للحق  آج بھی جاری ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بار بار دراندازی میں معاونت کرنے اور بلا اشتعال جارحانہ حرکتیں کرنے میں ملوث افغان طالبان کی  مہمند میں سرحد پر واقع پوسٹ مکمل تباہ  کر دی ہے۔ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔ 

 سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ   افغان طالبان  رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

 سیکیورٹی فورسز نے  مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کر دی ہے۔ 

پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی  کارروائی کیلئے پرعزم ہیں۔ 

ذمہ دار سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز  عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنارہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  قوم نے بنیانن مرصوص کی طرح کل رات اپنی فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی، جنرل احمد شریف