لغمان اور ننگرہار میں پاک ائیر فورس کے جانبازوں کی کارروائیاں طالبان ریجیم کا اسلحہ ڈپو برباد، بریگیڈ ہیڈکوارٹر ملیامیٹ

Feb 27, 2026 | 20:41:PM
 لغمان اور ننگرہار میں پاک ائیر فورس کے جانبازوں کی کارروائیاں طالبان ریجیم کا اسلحہ ڈپو برباد، بریگیڈ ہیڈکوارٹر ملیامیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) افغانستان سے دہشتگردی اور بلا اشتعال جارحانہ حرکتوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آپریشن غضب للحق آج بھی جاری ہے۔  پاک فضائیہ کے جانبازوں نے آج افغانستان کے صوبہ لغمان  اور ننگرہار میں جوابی کارروائی کی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان ریجیم کی کل رات کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں  منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاک فضائیہ  کی جوابی  کارروائی میں افغانستان کے صوبہ  لغمان میں طالبان ریجیم کا اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین  ہیڈکوارٹر  اور  ننگرہار  بریگیڈ  مکمل طورپر تباہ  کر دئے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کی  بلا اشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی  کارروائی کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:   قوم نے بنیانن مرصوص کی طرح کل رات اپنی فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی، جنرل احمد شریف 

یہ بھی پڑھیئے:    آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے حملوں کامنہ توڑجواب، 133 ہلاک، 200 سے زائد زخمی