چھٹی کے باوجودایف بی آرکے دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی کے پیش نظر 28 فروری کو ہفتہ وار چھٹی کے باوجود تمام متعلقہ دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ایل ٹی اوز، ایم ٹی او، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز میں معمول کے اوقات کار کے مطابق دفتری سرگرمیاں جاری رہیں گی، ملک بھر کے چیف کمشنرز اِن لینڈ ریونیو کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:افغان چیک پوسٹ پر قبضے کے بعد پاکستانی سپاہی کی دشمن کو للکارنے کی ویڈیو وائرل
ایف بی آر کے مطابق چھٹی کے روز بھی عملہ دفاتر میں موجود ہوگا اور ٹیکس دہندگان کو رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔