اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ کھیلنے نہیں بلکہ پکنک منانے آئی، محمد آصف کی تنقید

Feb 27, 2023 | 23:35:PM
محمد آصف
کیپشن: محمد آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں  سابق قومی کرکٹر محمد آصف  کا کہنا تھا کہ  اتنے بڑے مارجن سے ہارنا اور اس طرح ہارنا، اسلام آباد یونائیٹڈ تو  ایسے لگ رہا تھا جیسے کرکٹ کھیلنے نہیں بلکہ پکنک منانے آئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا تاہم شاداب خان الیون 13.5 اوورز میں صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ  بہت برا کھیلی، 6 بیٹسمین ڈبل فگر میں ہی نہیں جا سکے۔اتنی بڑی بیٹنگ لائن اپ کے ہوتے اتنی بری پرفارمنس ہوگی یہ نہیں سوچا تھا۔ لاہور قلندرز  کے بارے میں کہا کہ لاہور کو سٹارٹ بہت اچھا ملا جس طرح فخر اور عبداللہ شفیق کھیلےایک ٹون سیٹ کردی اور اس کے بعد ہر آنے والے کھلاڑی نے اچھے اسٹرائیک ریٹ سےکھیلا جس سے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔اسلام آباد کی جانب سے وہ کوشش ہی نظر نہیں آئی کہ انہوں نے ااتنا بڑا ٹوٹل چیئز کرنا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آج کا میچ  اسلام آباد یونائیٹڈ  اپنی بیٹنگ کی وجہ سے میچ ہارے جس طرح بچکانہ طریقے سے وہ آوٹ ہوئے سمجھ نہیں آیا۔مگر دوسری جانب لاہور کی بالنگ بھی بہت مضبوط ہے، 3 پرائم بالرز کا ہونا  اور زمان اور ڈیوڈ ویزے نے بھی جس طرح بالنگ کی ،تین وکٹس لیں وہ قابل تعریف ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ ان کو ہلکا لے گئی شائد۔

سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے مارجن سے ہارنا اور اس طرح ہارنا، اسلام آباد یونائیٹڈ تو  ایسے لگ رہا تھا جیسے کرکٹ کھیلنے نہیں بلکہ پکنک منانے آئی اور گھر چلی گئی۔ میچ کی جیت یا ہار ایک طرف ہوتی ہے لیکن ان کی بیٹنگ میں وہ ٹچ نظر نہیں آیا بلکل آوٹ آف ٹچ نظر آئے۔