اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز نے 110 رنز سے بدترین شکست دیدی

Feb 27, 2023 | 18:47:PM
اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز نے 110 رنز سے بدترین شکست دیدی
کیپشن: لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم لوگوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز کے بڑے مارجن سے بدترین شکست دیدی، ڈیوڈ ویزے نے 3، راشد خان اور سکندر رضا نے 2، 2 شکار کئے۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔ عبداللہ شفیق 45 اور فخر زمان 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹام کرن نے 3 شکار کئے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا ڈالے۔

کپتان لاہور قلندرز شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ مضبوط ہے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کہناتھا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ کا فیصلہ کرتے،ان کا کہناتھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،ذیشان ضمیر اور ٹام کرن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: کیا اگر کرفیو لگے یا سیلاب وغیرہ آجائے تو انتخابات کی تاریخ بڑھ سکتی ہے؟ سپریم کورٹ کا بیرسٹر علی ظفر سے استفسار