پاکستان ائیرلائنز کی حجاز مقدس سے واپس آنے والی فلائٹ کی میزبانوں میں ہاتھاپائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان ائیرلائنز کی حجاز مقدس سے واپس آنے والی فلائٹ میں اچانک بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا جب دو ائیرپوسٹس آپس میں ہاتھا پائی کرنے لگیں، افسروں کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔
پی آئی اے کی آج جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کے ھوالے سے مصدقہ خبر یہ سامنے آئی ہے کہ اس فلائٹ میں مسافروں کا خیال رکھنے کی ذمہ دار دو فضائی میزبان آپس میں جھگڑ پڑیں۔ ان دونوں خواتین کے درمیان تو تو میں میں ہوئی جو بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
پی آئی اے کی دونوں ائیرپورسٹس فلائیٹ کی روانگی سے پہلے ہی آپس میں جھگڑ پڑی تھیں۔ ان فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر کاؤنٹر پر ہوئی۔
قومی ایئرلائن آفیسر نے آکر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا،فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو سامنے آگئی
پی آئی اے کے ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق آج کی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ 23دسمبر کو پیش آیا تھا۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ پی آئی اے انتظامیہ نےاس واقعے کی وجہ سے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا ہے۔