شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی آج منائی جائے گی

Dec 27, 2022 | 00:21:AM
 شہید,محترمہ, بینظیر بھٹو , پندرہویں ,برسی
کیپشن: شہید محترمہ بینظیر بھٹو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی  پندرہویں برسی آج منائی جائے گی، گڑھی خدا بخش میں بڑے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا۔

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی جیالوں کو برسی میں پہنچنے کیلئے کہہ دیا ، آج بڑا جلسہ ہوگا، پارٹی کے دیگر رہنما بھی لاڑکانہ پہنچ گئے،شمعیں روشن کر دی گئیں۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی شہادت کو 15سال بیت گئے ، برسی کی مرکزی تقریب کیلئے گڑھی خدا بخش میں پنڈال سجا دیاگیا ہے، آج بڑا جلسہ ہوگا ، پارٹی قائدین اور ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد لاڑکانہ پہنچ چکی ۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ  شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جیالے جمع ہوں گے۔

پییلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ خاندان شاید پیدا ہی شہادت کیلئے تھا ، صوبائی وزیر ناصر شاہ  کا کہنا تھا کہ بی بی شہید کی عظمت و ہمت کو سلام پیش کریں گے ۔