دنانیر کی سالگرہ کی شاندار تقریب، قریبی دوستوں، شوبز شخصیات کی شرکت

Dec 27, 2021 | 23:12:PM
پاوری گرل، ساتھی اداکاروں، سالگرہ منائی
کیپشن: دنانیر، سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین نے اپنے قریبی دوستوں شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی ہے۔
سوشل میڈیا پر دنانیر مبین کی سالگرہ کی تقریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنانیر کی تقریب کے لیے نارنجی، سفید اور پیلے رنگ کی تھیم کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ دنانیر اپنی سالگرہ کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا ایک خوبصورت لباس پہنے نظر آرہی ہیں۔
سالگرہ کی اس تقریب کی ویڈیوز میں پہلے دنانیر کو سالگرہ کا کیک کاٹتے اور پھر دوستوں کے ساتھ میوزک سے لطف اندوز ہوتےاور گانے گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پاوری گرل کی سالگرہ کی اس تقریب کو پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے اپنی موجوگی سے چار چاند لگا دیئے۔تقریب میں شرکت کرنے والے اداکاروں میں شہزاد شیخ، سائرہ یوسف، یمنٰی زیدی، یشما گِل اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش۔۔۔13 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا