زرداری صاحب جس طرح آپ نے ہماراساتھ دیا،میں بھی بلاول کاساتھ دونگا، امیرحیدر ہوتی

Dec 27, 2020 | 17:58:PM
زرداری صاحب جس طرح آپ نے ہماراساتھ دیا،میں بھی بلاول کاساتھ دونگا، امیرحیدر ہوتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہاہے کہ زرداری صاحب جس طرح آپ نے ہماراساتھ دیا،میں بھی بڑے بھائی کی طرح بلاول کاساتھ دونگا۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی پر گڑھی خدابخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہاکہ زرداری صاحب مجھے آپ کی پختونوں کے ساتھ وفاداری یاد ہے،زرداری صاحب جس طرح آپ نے ہماراساتھ دیا،میں بھی بڑے بھائی کی طرح بلاول کاساتھ دونگا۔امیر حیدر ہوتی کاکہناتھا کہ شہدا کے مزارپرکھڑے ہوکروعدہ ہے خدمت کے راستے کونہیں چھوڑنا،کراچی میں جوکھیل کھیلاگیااندرون سندھ وہ دھاندلی نہیں ہونے دی گئی ۔