کورونا کی نئی قسم کینیڈا اور جاپان میں بھی پہنچ گئی !!!

Dec 27, 2020 | 11:13:AM
کورونا کی نئی قسم کینیڈا اور جاپان میں بھی پہنچ گئی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  کورونا وائرس کی نئی قسم یورپی سے باہر کینیڈا اور جاپان تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں کورونا کی شدت میں کمی نہ آسکی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34ہزار 700افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، 210 افراد دم توڑ گئے۔

برطانیہ میں سامنے والا نیا وائرس پہلے زیادہ خطرناک اور جان لیوا ثابت ہورہا ہے۔کینیڈا میں بھی چند افراد وائرس کی اس نئی قسم میں مبتلا پائے گئے، ادھر جاپان نے ایک ماہ کےلئے ایسےغیر ملکیوں کی ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے جو جاپان کے رہائشی نہیں ہیں۔ برطانیہ سے اسپین، سوئٹزر لینڈ، سویڈن اور فرانس آنے والے افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیویارک میں حکام نے غیر ملکی مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط رکھ دی ہے۔ وائرس کی نئی قسم سے جاپان میں دو، اسپین میں چار، سوئٹزرلینڈ میں تین اور کینیڈا میں دو افراد متاثر ہوئے۔برطانیہ میں مزید چونتیس ہزار سات سو افراد وائرس کی تصدیق ہوئی دو سو دس لوگ دم توڑ گئے، اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ستر ہزار چار سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 64 ہزار 563 سے تجاوز کر چکی ہے۔