بھارت کی چار مرتبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی

Aug 27, 2025 | 19:53:PM
بھارت کی چار مرتبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی جانب سے چار روز کے دوران چار مرتبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کو معمول بنانا شروع کر دیا, بھارت کی جانب سے آج پھر سفارتی زریعہ سے پاکستان کو زیادہ پانی کے اخراج کا الرٹ بھیجا۔

آج بھیجا جانے والا الرٹ بھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعہ ہی بھیجا گیا,سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت اس طرح کے الرٹ سندھ طاس واٹر کمشنرز کے زریعہ بھیجنے کا پابند ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق آج صبح بھیجے جانے والے الرٹ میں بھارت نے دریائے ستلج میں ہریکے, اور فیروز پور, دریائے راوی میں مادھوپور اور چناب میں اکھنور میں سیلابی صورتحال پر تنبیہہ کی۔ 

بھارت کی جانب سے تازہ الرٹ آج صبح 8 بجے بھیجا گیا,بھارت اپنے ہائی کمیشن کے زریعہ الرٹ بھیج کر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا عالمی جواز بنانا چاہتا ہے, بھارت اس طرح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو بھی معمول بنانے کی کوشیش کر رہا ہے۔

بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ اور غیر قانونی معطلی کے بعد اس کے لیے جواز اور خلاف ورزی کو معمول بنانے کی کوشیش میں مصروف ہے،پاکستانی وزارت خارجہ پہلے ہی بھارتی اقدامات کو سندھ طاس کے منافی قرار دے چکی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت پر سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کے لیے دباو ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے