نہ تگڑا ہیرو نہ مشہور ہیروئین،فلم نے ریکارڈ توڑ دیئے

Aug 27, 2025 | 19:52:PM
 نہ تگڑا ہیرو نہ مشہور ہیروئین،فلم نے ریکارڈ توڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی 2025 میں بہت سی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں، لیکن صرف چند فلمیں ہی باکس آفس پر دھوم مچا سکیں، اور  اس دوران ایک فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی اور پیسہ کمانے میں ریکارڈ قائم کر دیئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں ایک فلم نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔ باکس آفس کلیکشن نے بڑے ستاروں کو بھی دنگ کردیا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں نہ کوئی بڑا ہیرو تھا اور نہ ہی ٹاپ ہیروئن۔ فلم صرف اپنی شاندار کہانی کی بنیاد پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ اس فلم کا نام 'سیارہ ' ہے۔ ایک جذباتی میوزیکل رومانٹک ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری موہت سوری نے کی ہے، جسے یش راج فلمز کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ اس میں آہان پانڈے اور انیت پڈا مرکزی کردار میں ہیں۔ راجیش کمار، گیتا اگروال، ورون بڈولا اور شاد رندھاوا جیسے ستارے بھی فلم کا حصہ ہیں۔ یہ فلم ابھرتے ہوئے موسیقار کرش کپور (آہان پانڈے) اور رائٹر  وانی بترا (انیت پڈا) کے بارے میں ہے۔ پوری کہانی ان دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں۔ کرش کے پاس گانے کمپوز کرنے کا ہنر ہے، جب کہ وانی اچھا لکھتی  ہیں۔ جب دونوں ملتے ہیں تو ان کی زندگی بدل جاتی ہے۔ سریلے  گانے اس فلم کی جان ہیں۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کرش اور وانی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک چلتا ہے اور دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں ایک نئی پرواز کرتے ہیں۔ پھر کہانی میں ایک موڑ آتا ہے، جو آپ کو بہت جذباتی بنا دیتا ہے۔ 

آہان پانڈے نے بالی ووڈ میں فلم سیارہ سے ڈیبیو کیا ہے ۔وہ چنکی پانڈے کے بھتیجے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے انیت پڈا نے فلم 'سلام وینکی' میں ایک چھوٹا کردار ادا کیا تھا۔ پھر وہ 'بگ گرلز ڈونٹ کرائی' سیریز میں نظر آئی تھیں ۔ کُل ملاکر چھوٹے موٹے کردار کئے تھے۔ یہ فلم تقریباً 45 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔ اس طرح 'سیارہ ' نے باکس آفس پر 1144 فیصد منافع کمایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سینما گھروں کے بعد اب یہ فلم ستمبر کے مہینے میں OTT پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آئے گی۔ٹریڈ ویب سائٹ سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’سیارا‘ نے گزشتہ 40 دنوں میں بھارت میں 328.20 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں فلم کا کلیکشن 561.50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس طرح 'سیارہ ' میں نہ تو کوئی بڑا ہیرو تھا اور نہ ہی ٹاپ ہیروئن۔ صرف ایک مضبوط کہانی، ہدایت کاری اور مرکزی کرداروں کی شاندار اداکاری نے فلم کو بلاک بسٹر بنا دیا۔ 
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی مودی کو 4 فونز کالز،ٹیرف لگانےپر ناراض بھارتی وزیراعظم کا جواب سے انکار:جرمن اخبار کا دعویٰ