بنگلہ دیش :بی جی بی کی کارروائی ، تخریب کاری کیلئے ذخیرہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Aug 27, 2025 | 15:53:PM
بنگلہ دیش :بی جی بی کی کارروائی ، تخریب کاری کیلئے ذخیرہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے بنگلہ دیش کے سرحدی ضلع کاکس بازار میں ٹیکناف-میانمار سرحد سے تخریب کاری کے مقاصد کے لیے ذخیرہ کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی ایک بڑی مقدار برآمد کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کی سہ پہر 64 بی جی بی بٹالین کے ارکان نے یہ ہتھیار دریائے ناف کے علاقے ٹیکناف ہنیلا کھیر ڈویپ سے برآمد کئے۔

بنگلہ دیش کی بی جی بی کی اوکھیا بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد جاسم الدین نے اس معاملے کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود بی جی بی کے ارکان کے ساتھ کھار دیپ کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے کچھ مشکوک لوگوں کی موجودگی کو محسوس کیا، بی جی بی کے ارکان کی موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے انہوں نے گولیوں کے چند راؤنڈ چلائے اور میانمار کی طرف فرار ہوگئے۔
بعد ازاں علاقے میں تلاشی لی گئی اور چھپے ہوئے مقام سے 507 گولیاں، 2 رائفلیں، 4 ہتھیار (1 LMG-16 اور 1 MI) اور 8 میگزین برآمد ہوئے۔

برآمد ہونے والی گولیوں میں جی تھری رائفل کے 199 راؤنڈ، ایم آئی کے 120 راؤنڈ اور ایل ایم 16 کے 188 راؤنڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسناد کی تصدیق کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، وفاقی وزیر تعلیم نے پورٹل کا افتتاح کردیا
بنگلہ دیش بارڈر گارڈ (بی جی بی) نے کہا کہ برآمد شدہ ہتھیار ممکنہ طور پر اسمگلروں یا دہشت گرد گروپوں کے ذریعے لائے گئے تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں دہشت گردانہ سرگرمیوں، منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ یا تخریب کاری کے لیے ذخیرہ کیا گیا تھا۔
ان ہتھیاروں کے منبع اور ان میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے انٹیلی جنس کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ برآمد شدہ اسلحہ اور گولیاں بطور ثبوت بنگلہ دیش کے ٹیکناف ماڈل پولیس سٹیشن میں جمع کرانے کی کارروائی جاری ہے۔