لاہور ہائیکورٹ؛ سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانتوں پر سماعت کے حوالے جاری کازلسٹ منسوخ 

Aug 27, 2023 | 18:27:PM
لاہور ہائیکورٹ؛ سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانتوں پر سماعت کے حوالے جاری کازلسٹ منسوخ 
کیپشن: خدیجہ شاہ اور یاسمین راشد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانتوں پر سماعت کے حوالے جاری کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور پرحملہ ، جلاؤ گھیراؤ کے ملزمان کی ضمانتوں پر کل سماعت نہیں ہوگی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت بارے کل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں کے متعلق دوبارہ کاز لسٹ جاری کی جائے گی،جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد وحید خان کل صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کتنے یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین پر زیادہ اثر پڑےگا؟ پاور ڈویژن نے بریفنگ میں وزیراعظم کو بتادیا