سیلاب :کتنا نقصان ہوا؟ کتنے لوگ مرے؟ خوفناک اعداد و شمار جاری

Aug 27, 2022 | 13:41:PM
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی, گلگت بلتستان , اسلام آباد , خیبر پختونخوا ,24 نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانا ت کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ۔ 

این ڈی ایم اے کے  مطابق گلگت بلتستان میں 9 اور اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا، خیبر پختونخوا میں 195، پنجاب میں 167،بلوچستان میں 234افراد سیلاب کے باعث  جاں بحق ہو گئے ، سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں 339ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

ضرور پڑھیں :’’ووٹ دینے کیلئے قرآن اٹھائو پھر راشن ملے گا‘‘ 

رپورٹ کے مطابق 110اضلاع کے 57لاکھ 68ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے 42، پنجاب کے 8اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ،بلوچستان کے 34 اور سندھ کے 16اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ،سیلاب کے باعث 6لاکھ 82ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ، 8لاکھ 2ہزا ر سے زائد مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ، سیلاب سے 149پل تباہ ہوئے ، 3161کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا ۔