وزیرآباد؛گارڈ کی فائرنگ سے شادی پر پیسے لوٹتا نوجوان جاں بحق

Apr 27, 2025 | 18:22:PM
وزیرآباد؛گارڈ کی فائرنگ سے شادی پر پیسے لوٹتا نوجوان جاں بحق
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیرعالم)وزیرآبادمیں شادی پر پیسے لوٹنا نوجوان کا جرم بن گیا،گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق شادی ہال کے سکیورٹی گارڈ نے نوجوان کو ملحقہ چھت پر چڑھ کر پیسے لوٹنے سے منع کیا،نوجوان کے منع نہ ہونے کے باعث سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی،نوجوان گولی سر پر لگنے کے باعث جاں بحق ہوا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فرخ زیب کے نام سے ہوئی۔

مقتول محنت کش نوجوان کا تعلق قریبی گاؤں شیرا کوٹ سے بتایا جاتا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق شادی ہال کا عالم زیب نامی سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:30سال تک بس چلانے والے ڈرائیور کو بڑا روگ لگ گیا ،ایک غلطی سے 2کروڑروپے سے زائد پنشن سے محروم