انتخابات کب ہونگے۔۔شیخ رشید نے پشین گوئی کر دی

 دوستوں سے کہا ہے عمران کی کال سے پہلے معاملہ سیٹ کرلیں ورنہ پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔ سابق وزیر داخلہ

Apr 27, 2022 | 22:20:PM
شیخ رشید۔عمران ۔کال۔انتخابات۔معاملہ۔مست قلندر
کیپشن: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میرے پاس خبر ہے، 31 مئی سے پہلے پہلے انتخابات کی اچھی خبریں ملیں گی، بڑی عید کے قریب قریب انتخابات ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ ہمیں کہتے تھے، ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ سلیکٹڈ بھی ہو اور امپورٹڈ بھی ہو، یہ ہمیں کہتے تھے انتخابات کرائیں، ہم کہتے تھے انتخابات وقت پر ہوں گے، آج ہم انہیں کہتے ہیں کہ انتخابات کرائیں یہ کہتے ہیں وقت پر کرائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاس خبر ہے جس بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ انتخابات ہو جائیں گے، 15 سے 20 دن میں انتخابات کا راستہ نکلے گا چاہے ،یہ جتنی کابینہ بنالیں، انتخابات ملکی مفاد میں ہیں،، کچھ لوگ راستے میں رکاوٹ ہیں جنہیں سمجھانے میں تھوڑا وقت لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس دن اسلام آباد کی کال دی اندازہ لگالیں کیا ہوسکتا ہے، آج بھی دوستوں سے کہا ہے کہ کال سے پہلے معاملہ سیٹ کرلیں، موجودہ امپورٹڈ حکمران بھاگ جائیں گے ،ملک میں نہیں رکیں گے، آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی بات کہہ رہا ہوں کہ اگر ہم نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے، عمران خان کی کال سے پہلے معاملات حل کرنے میں فائدہ ہے، عمران خان نے کال دے دی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔امریکا کا شہباز حکومت کیلئے اہم پیغام